بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

گورنمنٹ ڈگری حسینی علم میں یک روزہ سیمپوزیم کا کامیاب انعقاد

گورنمنٹ ڈگری حسینی علم میں یک روزہ سیمپوزیم کا کامیاب انعقادسیمپوزیم سے پروفیسر اپیا چننما ،جناب میر ذوالفقار علی ایم ایل اے چار مینار اور دیگر مہمانوں کے خطاب

حیدرآباد ۳۰ جولائی (راست)ڈاکٹر محمد غوث ،وائس پرنسپل و صدر شعبۂ سیاسیات گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں ،حسینی علم ،حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب آج کالج ھٰذا میں یک روزہ قومی سیمپوزیم بعنوان ـــــ’’ذیلی سیاست اور سر گرمی میں ہم عصر ہندوستان:چیلنجیز اور مواقع‘‘ انعقاد عمل میں آیا ، جس کی صدارت پروفیسر اپیا چننما پرنسپل کالج ھٰذا نے فرمائی۔

اس پروگرام کے افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی جناب میر ذوالفقار علی ایم ایل اے چارمینار نے شرکت فرمائی۔افتتاحی اجلاس میں کلیدی خطبہ پروفیسر بھاگیہ بھکیا شعبۂ تاریخ ،یونیورسٹی آف حیدرآباد نے دیااور پروفیسر افروزشعبۂ سیاسیات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی،اور ڈاکٹر سنگی شیٹی سری نواس مصنف،مورخ اور سینیر صحافی و اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج ملکاجگری نے مہمان اعزازی کی حیثیٹ سے سیمپوزیم کو خطاب کیا۔

اس کے بعد ظہرانے کے بعد دو ٹکنکل سیشن چلائے گئیجس کے پہلے مباحثے ہوئے۔پروفیسر کے سری نواسلو سابق ذین فیکلٹی آف سوشل سائنس جامعہ عثمانیہ حیدرآباد کے پروفیسر اے ناگیشور راؤ صدر شعبہ سیاسیات مانو ،حیدرآباد ڈاکٹر ایچ واگیشن اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ٔ سیاسیات این اے ایل ایس اے آر یونیورسٹی آف حیدرآباد نے مباحث میں لیا۔اس سیشن کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر کے شوبھا رانی صدر شعبۂ معاشیات نے چلائی ۔

چائے کے وقفہ کے بعد دوسرے ٹیکنکل سیشن کی صدارت ڈاکٹر احمد رضا شعبہ نظم و نسق عامہ مانو حیدرآباد نے فرمائی، اور اس اجلاس میں ڈاکٹر محسن الدین این آئی آر ڈی حیدرآباد ،ڈاکٹر پی منجلا صدر شعبہ ٔ کامرس نے مباحث میں حصہ لیا۔ اس پروگرام میں پروفیسر پرسنا کھڑکی کر نے ناظم اجلاس کی حیثیت سے کاروائی چلائی۔سیمپوزیم کا آخری اجلاس کا انعاقاد پروفیسر پی وینکٹ رمنا کے وداعی خطبہ سے ہوا

،اس پرگروام مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر کے شری نواسلو ریٹائرڈ ڈین ،فیکلٹی آف سوشل سائنسیز عثمایہ یونیورسٹی مدعو تھے۔ اس اجلاس کی صدارت پروفیسر اپیا چننما پرنسپل کالج ھٰذا نے انجام دی۔اس اجلاس کی نظمات ڈاکٹر فرحانہ سلطانہ نے انجام دی۔شعبہ سیاسیات کی جانب سے انعقاد کیے گئے اس سیمپوزیم میں کثیر تعداد میں ریسرچ اسکالرس اور اساتذہ موجود تھے۔اجلاس کا اختتام قومی ترانہ کے گیت پر ہوا۔

گورنمنٹ ڈگری حسینی علم میں یک روزہ سیمپوزیم کا کامیاب انعقاد

کسی وقت، مہینے یا دن میں نحوست

گورنمنٹ ڈگری حسینی علم میں یک روزہ سیمپوزیم کا کامیاب انعقاد

خادم قوم و ملت مولانا غیاث احمد

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے