اتوار 22 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

چارمینار پر احتجاجی دھرنا اور کینڈل مارچ — محمد ریاض احمد کا پہلگام دہشت گرد حملے اور حکومتی پالیسیوں پر سخت ردعمل

حیدرآباد: 26اپریل (پٹریاٹک ویوز) پیٹریوٹک ویوز ڈیلی کے ایڈیٹر اور زید نیوز ٹی وی چینل کے چیئرمین محمد ریاض احمد نے چارمینار کے دامن میں منعقدہ احتجاجی دھرنے اور کینڈل مارچ میں شرکت کرتے ہوئے حالیہ پہلگام (کشمیر) دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
یہ احتجاج تلنگانہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں تنظیم کے اہم ذمہ داروں سمیت چارمنار سرکل انپکٹر و سب انسپکٹر ودیگر موجود تھے۔

محمد ریاض احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور شرمناک ہے اور اس کی مکمل ذمہ داری مرکزی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس حملے پر فوری طور پر سخت قانونی اور اعلیٰ سطحی کارروائی کی جائے، اور ملک کی سیکیورٹی نظام کو مزید مؤثر اور چوکنا بنایا جائے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت تین طلاق، یونیفارم سول کوڈ اور وقف ترمیمی بل جیسے قوانین کے ذریعے مسلمانوں کے مذہبی تشخص کو نقصان پہنچانے اور ملک کے ہندو مسلم اتحاد کو توڑنے کی کوشش کر رہی ہے، تو دوسری طرف بیرونی دہشت گرد بھارت میں داخل ہو کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ صورتحال ملک کے امن و امان کے لیے نہایت خطرناک ہے۔

پہلگام حملے کے حوالے سے محمد ریاض احمد نے سوال اٹھایا کہ اطلاعات کے مطابق وہاں پر تعینات دو یونٹ سیکیورٹی فورسز کو ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آخر ایسی حساس جگہ سے سیکیورٹی کو کیوں کم کیا گیا؟ اور اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک ایسا علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں، اور اس طرح کے حملے نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کرتے ہیں بلکہ ملک کی معیشت اور سیاحت کے شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں بی جے پی حکومت کے دور میں کئی آرمی افسران اور نوجوان شہید ہوتے رہے ہیں، لیکن حکومت محض دعوے کرتی رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ داخلی سیکیورٹی کو مضبوط بنائے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ملک کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کرے۔

چارمینار پر احتجاجی دھرنا اور کینڈل مارچ — محمد ریاض احمد کا پہلگام دہشت گرد حملے اور حکومتی پالیسیوں پر سخت ردعمل

26 ایپریل 2025

چارمینار پر احتجاجی دھرنا اور کینڈل مارچ — محمد ریاض احمد کا پہلگام دہشت گرد حملے اور حکومتی پالیسیوں پر سخت ردعمل

29 ایپریل 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے