مدرسہ نورالعلوم ناگارم کا سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و دستاربندی: مولانا جعفرپاشاہ ودیگر کا خطاب
شمس آباد 6فروری (پٹریاٹک ویوز) سالانہ جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و دستار بندی حفاظ کرام، زیر اہتمام مدرسہ نور العلوم، ناگارم، شمس آباد، آج 6 فروری 2025 بروز بدھ بعد نماز فجر منعقد ہوا۔
اس بابرکت مجلس کی صدارت امیرِ ملت اسلامیہ، مولانا حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفر باشاہ نے فرمائی، جبکہ نگرانی حافظ محمد غوث خان قادری حسامی، بانی مدرسہ نے انجام دی۔ مولانا جعفرپاشاہ نے طلباء اور اولیائے طلباء کو قرآن مجید سے جڑے رہنے اور اسے کثرت سے پڑھنے کی تلقین کی مولانا نےکہا کہ موجودہ دور میں اکثر والدین مدارس کو نظر انداز کر رہے ہیں جو کہ بہت غلط ہے بلکہ مدرسے تعلیم بنیادی تعلیم ہے جس سے دنیا وآخرت سنورتی ہے اور دونوں جہاں کی کامیابی حاصل ہوتی ہے
اس موقع پر مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی (ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم، فلک نما) نے خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ آخرت میں ان طلباء کو اصل اعزاز سے نوازا جائے گا اور اللہ اعلان فرمائیں گے کہ قرآن کی ایک ایک آیت پڑھتا جا اور جنت کی اعلٰی درجوں پر چڑھتا جا اور مولانا احمد مزمل راہی (فرزند مولانا زکی الدین راہی رحمۃ اللہ علیہ) نے اپنے ایمان افروز خطاب میں فرمایا کہ پوری دنیا اس بات پر قابل رشک ہے کہ علماء اور حفاظ یا دینی تعلیم سے جڑے افراد ہر عام و خواص کی نظر میں قدر داں کیوں ہوتے ہیں چونکہ ان کے سینے میں علم دین ہوتا ہے اور یہ انبیاء کے وارث ہوتے ہیں۔
تقریب میں دو طلبہ اور ایک طالبہ کی دستار بندی عمل میں آئی۔ اور تکمیل حفظ کے فرائض مولانا راہی نے انجام دئے
مہمانوں کا استقبال حافظ محمد سعید خان، محمد امجد خان، حافظ محمد عزیر خان اور دیگر معززین نے کیا۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































