ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#حیدرآباد

ریاض العلوم میں یوم جمہوریہ تقریب مولانا محمد ریاض احمد نے کی پرچم کشائی

حیدرآباد، 26 جنوری 2025: مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی نے ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول، مصطفیٰ نگر، فلک نما میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یوم جمہوریہ کی اہمیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی۔

مولانا نے کہا کہ ملک کی ترقی اچھی تعلیم، اتحاد اور بھائی چارے سے ممکن ہے۔ انہوں نے مذہبی نفرتوں کو ختم کرنے اور ملک کے ہر شہری کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا آئین ہمیں مساوات، انصاف اور آزادی جیسے حقوق عطا کرتا ہے، اور ان حقوق کو برقرار رکھنا ہمارا فرض ہے۔ طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے کردار کو بہتر بناتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

تقریب میں طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا اور آخر میں قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا اس موقع پر ناظم تعلیمات مولانا مجیب الرحمن قاسمی ‘ کے علاوہ دیگر معلمین و معلمات بھی موجود تھے۔

ریاض العلوم میں یوم جمہوریہ تقریب مولانا محمد ریاض احمد نے کی پرچم کشائی

تحفۂ معراج النبی ﷺ اور ہماری ذمہ

ریاض العلوم میں یوم جمہوریہ تقریب مولانا محمد ریاض احمد نے کی پرچم کشائی

جنوری 26 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے