حراء فاؤنڈیشن اسکول ظہیراباد کے زیر اہتمام جشن یوم جمہوریہ تقریب مفتی احمداللہ نثار قاسمی کی شرکت

ظہیرآباد 25جنوری (پٹریاٹک ویوز) مفتی عبدالصبور قاسمی چیرمین حراء فاؤنڈیشن اسکول ظہیراباد کی اطلاع کے بموجب حراء فاؤنڈیشن اسکول کے زیر اہتمام 26 جنوری بروز اتوار بمقام شٹکار فنکشن ہال عقب بس اسٹیشن ظہیراباد صبح دس بجے تا 2 بجے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی انتہائ تزک واحتشام کے ساتھ طلباء وطالبات کا مذہبی سقافتی کلچرل پروگرام کا انعقاد عمل میں آرہاہے اس پروگرام میں طلباء انتہائ اہم سلگتے ہوۓ موضوعات پر تقاریر مکالمہ ڈیبیٹ ۔کلچرل پرگرام پیش کرینگے اس تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی محقق عالم دین حضرت مولانا مفتی احمداللہ نثار قاسمی ناظم دارالعلوم سعیدیہ شرکت فرمائنگے اور مہمان اعزازی کے طور پر محترم عالی جناب تنویر صاحب سابقہ چیرمین شرکت فرمائنگے تمام احباب سے گذارش ہے کہ اس پروگرام میں شرکت فرماکر طلباء کی حوصلہ افزائ مہمان مکرم کے خطاب سے استفادہ کی گذارش کی جاتی ہے