بدھ 12 صفر 1447هـ
#تلنگانہ

حیدرآباد: الحریر عربین فیشن ڈیزائنرز کے خصوصی شوروم کا افتتاح

حیدرآباد 11جنوری (پٹریاٹک ویوز) 10 جنوری 2025، بروز جمعہ، بعد از عصر، حافظ بابا نگر، چندرائن گٹہ، حیدرآباد میں الحریر عربین فیشن ڈیزائنرز کے خصوصی شوروم کا شاندار افتتاح عمل میں آیا۔

اس افتتاحی تقریب میں معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ (امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش)، مولانا مفتی غیاث رحمانی (مہتمم دارالعلوم رحمانیہ)، مفتی نجم الحسن، مفتی ابرار الحسن رحمانی، مفتی محمود زبیر قاسمی، مفتی عامر رحمانی قاسمی، مفتی لقمان مظاہری، مولانا نذیر قاسمی، مولانا اشفاق قاسمی، اور مولانا مشتاق قاسمی شامل ہیں۔

اس موقع پر سیاسی قائدین عبدالوہاب، عبدالرحمان، اور عبدالحفیظ مجلسی کارپوریٹرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران الحریر گروپ کے تمام ذمہ داران اور عملے کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں نے الحریر عربین فیشن ڈیزائنرز کے منفرد اور جدید ڈیزائنز کی بھرپور تعریف کی اور اسے شہر کی فیشن انڈسٹری میں ایک نمایاں اضافہ قرار دیا۔

حیدرآباد: الحریر عربین فیشن ڈیزائنرز کے خصوصی شوروم کا افتتاح

11 جنوری 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے