بدھ 12 صفر 1447هـ
#مضامین

حضرت خدیجہؓ کی زندگی نکاح اور پاکیزگی کے اصولوں کی روشن مثال: مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی کا خطاب

حیدرآباد 20ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ابتدائی حالات اور نبی اکرمﷺ کے نکاح سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ نکاح کو آسان بنایا جائے اور سماجی دباؤ کو رشتہ ازدواج میں رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم نے مسجد محمودہ شاستری پورم میں نماز جمعہ سے قبل کیا۔

مولانا ریاض حسامی نے کہا کہ حضرت خدیجہؓ قریش کے ایک معزز اور دولت مند خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کی زندگی دیانت اور پاکیزگی کا نمونہ تھی۔ آپؓ کے نبی اکرمﷺ سے نکاح نے ہمیں یہ سبق دیا کہ عمر یا سماجی حیثیت کو رشتہ ازدواج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔

مولانا ریاض حسامی نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں نکاح کو مشکل بنا دیا گیا ہے، جو کہ اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ نبی اکرمﷺ کی زندگی سے ہمیں یہ سیکھنا چاہیے کہ نکاح کو آسان بنا کر زنا اور دیگر معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہؓ اور نبی اکرمﷺ کا نکاح مکہ میں نہایت سادگی کے ساتھ انجام پایا اور یہ ایک مثال ہے کہ دولت یا سماجی حیثیت کے بجائے اخلاق اور کردار کو ترجیح دی جائے۔

مولانا ریاض حسامی نے کہا کہ نکاح ایک مقدس رشتہ ہے اور یہ معاشرتی مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔ اس نکاح سے ہمیں یہ بھی سیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک دوسرے کا ساتھ دینا اور اعتماد قائم رکھنا کتنی اہمیت رکھتا ہے۔

آخر میں مولانا ریاض حسامی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبی اکرمﷺ اور حضرت خدیجہؓ کی زندگی سے سبق حاصل کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے

حضرت خدیجہؓ کی زندگی نکاح اور پاکیزگی کے اصولوں کی روشن مثال: مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی کا خطاب

20 دسمبر 2024

حضرت خدیجہؓ کی زندگی نکاح اور پاکیزگی کے اصولوں کی روشن مثال: مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی کا خطاب

21 دسمبر 2024

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے