ٹی جی ایم ایف سی چیئرمین نے "اندراما مہلا شکتی – سلائی مشین اسکیم” کا آغاز کیا

حیدرآباد، 16 دسمبر 2024: پٹریاٹک ویوز اقلیتی خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر، جناب محمد عبیداللہ کوتوال صاحب، چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز فنانس کارپوریشن (ٹی جی ایم ایف سی) نے آج "اندراما مہلا شکتی – سلائی مشین اسکیم” کا آغاز کیا۔ اس موقع پر محترمہ اے کانتی ویسلی، آئی اے ایس، وائس چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹی جی ایم ایف سی اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین عبیداللہ نے نے اقلیتی خواتین سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور انہیں درخواست دی کہ وہ اپنے درخواست فارم آن لائن پورٹل tgobmms.cgg.gov.in پر جمع کرائیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخواستوں کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 تک ہے۔
اس اسکیم کا مقصد اقلیتی خواتین کو سلائی مشین فراہم کرنا ہے تاکہ وہ چھوٹے کاروبار شروع کر کے مالی طور پر خود مختار بن سکیں۔ یہ اقدام ریاست کی اقلیتی کمیونٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔