مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام: وزیر پونم پربھاکر نے عوام کے مسائل حل کیے
حیدرآباد: 3ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) ریاستی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر، اور حیدرآباد انچارج، پونم پربھاکر نے مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں منعقدہ پرجاوانی پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر نے عوام سے زمینوں کے تنازعات، لاء اینڈ آرڈر کے مسائل، اور دیگر شکایات وصول کیں۔

وزیر نے موصولہ شکایات پر فوری توجہ دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں اور کئی مسائل کا فوری طور پر حل نکالا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی حکمرانی کے اصول پر قائم ہے، جہاں وہ عوام کے درمیان پہنچ کر ان کے مسائل حل کرتی ہے۔
پروگرام کے دوران ایک خاتون نے سدی پیٹ ضلع میں اپنے خلاف درج غیر قانونی مقدمات کی شکایت کی، جس پر وزیر نے فوراً سدی پیٹ کے ایس پی سے رابطہ کیا اور ضروری کارروائی کی ہدایت دی۔

اس پروگرام میں منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر ڈاکٹر چناریڈی، پرجاوانی نوڈل آفیسر سی ای او دیویا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیر نے افسران کو ہدایت دی کہ پرجاوانی پروگرام میں موصولہ تمام شکایات کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ عوامی اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































