بدھ 12 صفر 1447هـ
#مضامین

خواتین کوخودمکتفی اورآزاد بنانے جیسے نعرے گمراہ کن  :  مولانا محمدریاض حسامی

 اسلامی تاریخ کا اگرہم مطالعہ کریں تو ہمیں نظرآئے گا کہ خواتین نے ہرمعاملہ میں اسلامی معاملات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔ جنگ میں بیماروں کی تیماردار ی کی ، اسلام کیلئے شہید ہونے کا جذبہ اپنے اولادشوہر کے دلوں میں پیدا کیا، یہاں تک کہ اپنی جانوں کانذرانہ بھی پیش کیا۔ان خیالات کااظہار  مسجد محمودہ شاستری پورم میں جمعہ کے خطاب کے دوران مولانا حافظ محمد ریاض احمد قادری حسامی نے کیا۔انہوں نے اسلامی زندگی کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صبر اور استقامت ہر مسلمان کی زندگی کا لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی حدیث کے حوالے سے صبر کرنے والوں کے عظیم اجر کا ذکر کیا اور کہا کہ مسلمان کو مشکلات میں اللہ کی رضا پر راضی رہنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ قرآن میں کئی جگہ صبرلینے سے کام لینے کا حکم دیاگیا ہے۔ انہوں نے خواتین کی وفاداری اور ازدواجی زندگی میں ان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی اطاعت اور محبت جنت میں داخلے کا سبب بن سکتی ہے۔ حضرت بی بی خدیجہؓ، حضرت بی بی فاطمہؓ، اور حضرت سمیہ ؓکی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی زندگی کا ہرایک کومطالعہ کرنا چاہئے۔دین اسلام کی تبلیغ میں خواتین کابھی اہم کر دار رہا ہے۔ انہوں نے دین کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں بھی قربان کیں، اپنے مال و دولت کو دین کی خدمت میں وقف کیا، اور مشکل ترین حالات میں بھی استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان کی قربانیاں اور خدمات اسلامی تاریخ کا روشن باب ہیں، جو آج بھی ہر مسلمان کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔مولانا نے برائیوں سے بچنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل فتنوں میں مبتلا ہے اور ہر مسلمان کو ایمان پر استقامت کے ساتھ ان برائیوں سے بچنا چاہیے تاکہ دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہو۔مولانا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی خود مکتفی اور آزادی جیسے نعرے دے کر انہیں دین سے دور کیاجارہا ہے۔ انہیں بے پردہ رہنے، ناچ گانے اوردیگر غیر اسلامی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ یہ ایک تشویشناک امر ہے کہ مسلمان خواتین کی بڑی تعداد ان سرگرمیوں میں ملوث ہو رہی ہے، جو ہماری اسلامی اقدار اور روایات کے خلاف ہے۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کا مقام عزت اور وقار میں ہے، اور اسلام نے خواتین کو تمام حقوق دیئے ہیں اور وہ اپنے گھر کی ملکہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عورتیں اپنے خاندان وقوم کی عزت ہوتے ہیں۔ مرد حضرات کو چاہئے کہ ہرجمعہ نماز کے بعداپنے گھرلوٹنے پرجمعہ کے خطبہ کے اہم نکات سے گھروالوں کوواقف کروائیں۔ گھر کے ماحول کو دیندار بنانے کی فکر کریں۔ خواتین کو بالخصوص نوجوان لڑکیوں کے رشتوں کے معاملے میں دین اسلام نے جوحکم دیا ہے اس کے مطابق آگے بڑھیں۔ امیر شوہر کسی بھی وقت غریب غریب شوہر کسی بھی وقت امیربن سکتا ہے۔ اس لئے ہمیشہ دین داررشتوں کوترجیح دیں تاکہ دونوں کی زندگیاں سنت رسولؐ کے مطابق گذر سکیں اور آنے والی نسل کی بھی صحیح تربیت ہو۔

خواتین کوخودمکتفی اورآزاد بنانے جیسے نعرے گمراہ کن  :  مولانا محمدریاض حسامی

عدالت کی جانب سے وزیر کونڈا شوریکا

خواتین کوخودمکتفی اورآزاد بنانے جیسے نعرے گمراہ کن  :  مولانا محمدریاض حسامی

جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کےوفد کی ایس

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے