ایڈیٹرپٹریاٹک ویوز محمد ریاض احمد کی وی ستیہ نارائنہ آئی پی ایس سے تلنگانہ پولیس ہیڈکوارٹرز میں ملاقات

حیدرآباد: 23اکٹوبر (پٹریاٹک ویوز) زید نیوز ٹی وی چینل کے چیئرمین محمد ریاض احمد ایم آر اے صدیقی نے حال ہی میں وی ستیہ نارائنہ آئی پی ایس، آئی جی پی ملٹی زون 2 تلنگانہ پولیس سے تلنگانہ پولیس ہیڈکوارٹرز، لکڑی کا پل میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں خاص طور پر عوامی فلاح و بہبود اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات پر بات کی گئی۔
اس دوران ساؤتھ زون کے ڈی سی پی کے عہدے پر وی ستیہ نارائنہ آئی پی ایس کی خدمات کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔ نظام آباد، کریم نگر، اور راما گنڈم جیسے اہم اضلاع میں ان کے دورانئے میں کیے گئے اہم فیصلے پورے ملک کے لیے ایک مثال بنے۔ ان کی قیادت نے ریاست تلنگانہ کے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس ملاقات کے دوران وی ستیہ نارائنہ نے محمد ریاض احمد کو ان کے نومولود بیٹے محمد ریان احمد صدیقی کی پیدائش پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔