بدھ 12 صفر 1447هـ
#حیدرآباد

مدرسہ محمدیہ تعلیم القرآن وٹے پلی میں ایک روزہ جلسہ اصلاحِ معاشرہ اور دینی تعلیم کی اہمیت پر انعقاد

حیدرآباد: 13اکٹوبر 2024 (پٹریاٹک ویوز ڈسک)مدرسہ محمدیہ تعلیم القرآن میں ایک روزہ جلسہ بعنوان "اصلاحِ معاشرہ اور دینی تعلیم کی ضرورت” منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی (بانی مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم) نے کی۔ جلسے میں اہم علما اور مفتیان کرام نے خطاب کرتے ہوئے معاشرتی اصلاح اور دینی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ مولانا مفتی شاہد قاسمی (ناظم تعلیمات المعہد العالی الاسلامی)، مولانا مفتی تنظیم عالم قاسمی، اور مفتی سہراب سبیلی نے اس موقع پر خصوصی خطاب کیا۔ جلسے کے مہمانِ خصوصی مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی (صدر کل ہند تنظیم اصلاحِ معاشرہ) تھے۔مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی (ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول) نے بھی جلسے میں شرکت کی اور اہم موضوعات پر گفتگو کی۔ تمام معزز مہمانوں نے محمد سرور احمد (ناظم مدرسہ) کو جلسے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ جلسے کی نظامت کے فرائض مولانا عبدالمتین باندوی جہانگیر نے انجام دیے۔

مدرسہ محمدیہ تعلیم القرآن وٹے پلی میں ایک روزہ جلسہ اصلاحِ معاشرہ اور دینی تعلیم کی اہمیت پر انعقاد

این سی پی کے رہنما بابا صدیقی

مدرسہ محمدیہ تعلیم القرآن وٹے پلی میں ایک روزہ جلسہ اصلاحِ معاشرہ اور دینی تعلیم کی اہمیت پر انعقاد

بی آر ایس ایم ایل سی مدھوسودھن

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے