جمعرات 11 جمادی الاول 1448هـ
#حیدرآباد

مرزا رحمت بیگ کی جگہ محمد مبین راجندر نگر مجلس کے نئے انچارج مقرر

حیدرآباد: 30 اگست: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے مرزا رحمت بیگ کو تنظیمی ذمہ داری سے ہٹانے کے بعد بہادرپورہ کے رکن اسمبلی محمد مبین کو راجندر نگر اسمبلی حلقہ کا نیا انچارج مقرر کیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد مبین راجندر نگر میں مجلس کی نمائندگی کے ساتھ پارٹی کے تنظیمی امور اور سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ وہ عہدیداران اور کارکنوں سے رابطہ قائم کرتے ہوئے حلقہ میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

مجلس نے راجندر نگر کے تمام پارٹی عہدیداران اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نومقرر انچارج محمد مبین کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں۔

مرزا رحمت بیگ کی جگہ محمد مبین راجندر نگر مجلس کے نئے انچارج مقرر

30 AUGUST 2026 URDU DAILY NEWS

مرزا رحمت بیگ کی جگہ محمد مبین راجندر نگر مجلس کے نئے انچارج مقرر

31 AUGUST 2026 URDU DAILY NEWS

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے