پیر 11 ربیع الاول 1448هـ
#حیدرآباد #خبریں

فلک نما پولیس اسٹیشن کے نئے ایس ایچ او ایم اپالا نائیڈو سے محمد ریاض احمد کی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

حیدرآباد:20/07/2026 فلک نما پولیس اسٹیشن کے نئے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) جناب ایم اپالا نائیڈو کی تقرری کے موقع پر محمد ریاض احمد، چیئرمین ZED NEWS TV CHANNEL و ایڈیٹر Patriotic Views Daily نے ان سے خیرسگالی ملاقات کی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران محمد ریاض احمد نے کہا کہ جناب ایم اپالا نائیڈو ایک فرض شناس، دیانت دار اور عوام دوست پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ گفتگو کے دوران خاص طور پر میر چوک پولیس اسٹیشن میں ان کی خدمات کا تذکرہ کیا گیا، جہاں انہوں نے طویل عرصہ تک مؤثر حکمتِ عملی، مستعد نگرانی اور بہترین پولیسنگ کے ذریعے جرائم پر مؤثر قابو رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا، جسے عوام اور محکمہ پولیس میں بے حد سراہا گیا۔

محمد ریاض احمد نے امید ظاہر کی کہ جناب ایم اپالا نائیڈو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فلک نما پولیس اسٹیشن میں بھی امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

آخر میں انہوں نے جناب ایم اپالا نائیڈو کو نئی ذمہ داری کے لیے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی، صحت اور مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
فلک نما پولیس اسٹیشن کے نئے ایس ایچ او ایم اپالا نائیڈو سے محمد ریاض احمد کی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

سرکاری اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا تو

فلک نما پولیس اسٹیشن کے نئے ایس ایچ او ایم اپالا نائیڈو سے محمد ریاض احمد کی ملاقات، نیک تمناؤں کا اظہار

23 JULY 2026 URDU DAILY NEWS

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے