* ریاض العلوم وریاض اسلامک اسکول حیدرآباد میں حضرت مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشا صاحب قبلہ کی تہنیتی تقریب منعقد*
حیدرآباد: مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں حضرت مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشا صاحب قبلہ، سجادہ نشین درگاہ شریف حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ و چیرمین تلنگانہ حج کمیٹی، کے اعزاز میں ایک باوقار تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں حجاج اکرام کے کامیاب انتظامات اور انکی دینی، روحانی اور اصلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اسلافِ کرام کے علمی و روحانی مشن کو اخلاص کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔
تقریب کی صدارت *حضرت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی، بانی مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم، نے فرمائی، جبکہ نظامت و نگرانی کے فرائض * مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی**، ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم، نے انجام دیے۔
اپنے خطاب میں خسرو پاشا صاحب قبلہ نے طلبہ کو محنت، لگن اور اخلاص کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے میں فراہم کی جانے والی دینی و عصری تعلیم سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے علم کے ساتھ بہترین اخلاق و کردار اپنانے پر زور دیا اور مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ادارے کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور ادارے کی مزید ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ناظم تعلیمات مولانا محمد مجیب الرحمن ‘ حافظ محمد الیاس سبیلی’ حافظ عبدالمتین باندوی‘ حافظ عبدالمنان ‘ حافظ صابر ریاضی ‘ حافظ انس ریاضی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

English 