گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن سے شیخ مبلغ کو بیسٹ ایجوکیشن اوارڈ سے نوازا گیا
نظام آباد15/مئی2026(نامہ نگار حافظ محمد نظام الدین) مدنورمنڈل، ضلع کاماریڈی کے رہنے والے ہونہار طالبِ علم شیخ مبلغ ولد جناب قدیر صاحب نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک بہترین مثال قائم کی ہے، ان کی محنت، لگن اور مسلسل جدوجہد کے اعتراف میں Government Degree College Bodhan کی جانب سے “بیسٹ ایجوکیشن ایوارڈ” سے نوازا گیا، یہ اعزاز کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریش صاحب اور وائس پرنسپل وارا پراساد صاحب کے ہاتھوں پیش کیا گیا،شیخ مبلغ نے اپنی تعلیمی صلاحیتوں، اچھے اخلاق اور بہترین کارکردگی کے ذریعہ اساتذہ اور ساتھی طلبہ کے درمیان ایک منفرد مقام حاصل کیا،ان کی کامیابی نوجوان طلبہ کے لیے حوصلہ افزا مثال ہے کہ محنت اور مستقل مزاجی سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے،اس موقع پر کالج انتظامیہ نے شیخ مبلغ کی تعلیمی دلچسپی اور نمایاں خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت طلبہ اداروں کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں پرنسپل ڈاکٹر سریش صاحب نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،مدنور اور اطراف کے عوام، اساتذہ کرام اور دوست احباب نے شیخ مبلغ کو اس اہم اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے۔




English 



























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































