اقلیتی بے روزگارنوجوانوں کے لیے سہ ماہی مفت کورسیس جونیر سافٹ ویر ڈیولوپر، الیکٹرک وہیکل اسمبلی ٹیکنیشین اور خود روزگار ٹیلر کے لیے درخواستیں مطلوب: ایم۔اے قیوم
محبوب نگر 6/ اپریل (پریس نوٹ) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ، ایم ۔ای۔ قیوم نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے زیراہتمام بے روزگار اقلیتی (مسلم، سکھ، بدھ، جین، پارسی) نوجوانوں کے لیے مفت ہنر مندی کی تربیت کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ تربیت اقلیتی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے معاون ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع محبوب نگر سے متعلق اہل اقلیتی امیدواروں سے سہ ماہی جونیر سافٹ ویر ڈیولوپر، الیکٹرک وہیکل اسمبلی ٹیکنیشین اور خود روزگار ٹیلر کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام کورسیس کی موجودہ سماج میں کافی مانگ ہے۔ان کورسیس سے ملازمتوں کے حصول اور خود روزگار میں کافی مدد ملے گی۔ ضلع اقلیتی بہبود آفیسر نے کورسیس کی تعلیمی اہلیت بتاتے ہوئے کہا کہ جونیر سافٹ ویر ڈیولوپر کے لیے کم از کم انٹرمیڈیٹ کامیاب ہونالازمی ہے۔ جبکہ الیکٹرک وہیکل اسمبلی ٹیکنیشین کے دسویں جماعت اور خود روزگار ٹیلر کے لیے دسویں جماعت سے کم ہونالازمی ہے۔ ایم۔اے۔قیوم نے کہا کہ تمام کورسیس کے لیےعمر کی حد 18 سے 35 سال کے درمیان (سرکاری اصولوں کے مطابق) ہونی چاہئیے۔سرپرستوں کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں کے لیے دیڑھ لاکھ روپئے اور شہری علاقوں کے لیے دو لاکھ روپئے سے زائد نہ ہو۔آگے کہا کہ ہرکورس میں نشستوں کی تعداد 30مختص کی گئی ہیں،جو حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے بالکل مفت فراہم کی جارہی ہیں۔آگے کہا کہ سہ ماہی ٹریننگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مائیکرو ، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائیزز (Nimsme) کی جانب سے دی جائے گی۔ انہوں نے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں اور انجمنوں، اداروں ، تنظیموں و سوسائیٹئیوں سے اپیل کی کہ اس سنہری موقع سے استفاد ہ حاصل کرنے کے لیے اقلیتی بے روزگار نوجوانوں میں شعور بیداری پیدا کریں اور انہیں اس جانب توجہ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیب دیں۔ ایم۔اے۔ قیوم نے کہا کہ اہل اقلیتی امیدوار اپنی مکمل تفصیلات اور ضروری اسناد کے ساتھ Nimsme کے دفتر واقع محبوب نگر ، روبرو مسجد طیبہ، رامیہ باؤلی یا ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، کمرہ نمبر 205، IDOC، کلکٹریٹ کمپلیکس، محبوب نگر میں 15.04.2026 شام 5.00 بجے تک درخواست جمع کروائیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 70136 85301 پر رابطہ کریں۔




English 
























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































