منگل 7 رمضان 1447هـ
#حیدرآباد

فلک نما میں ای۔ جنگیاہ نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھال لیا

18فروری (پٹریاٹک ویوز) فلک نما پولیس اسٹیشن میں آج ای۔ جنگیاہ نے نئے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی حیثیت سے باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالتے ہی انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے ریکارڈ روم، شکایات سیل اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور پولیسنگ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔

ایس ایچ او ای۔ جنگیاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلک نما علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہوگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں تاکہ علاقے میں امن و سکون کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

فلک نما میں ای۔ جنگیاہ نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھال لیا

2026-02-18

فلک نما میں ای۔ جنگیاہ نے بطور ایس ایچ او چارج سنبھال لیا

نرسنگ عملہ کو کریڈٹ پوائنٹس کے نام

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے