منگل 7 رمضان 1447هـ
#حیدرآباد

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم کا تیسواں عظیم الشان جلسۂ دستاربندی

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم اور ریاض اسلامک اسکول فلک نما کے زیرِ اہتمام تیسواں عظیم الشان جلسۂ دستاربندیِ حفاظِ کرام مسجد انوارِ مدینہ (احاطہ مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم) میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔


اس بابرکت اجلاس کی صدارت امیرِ ملت اسلامیہ حضرت مولانا حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفرپاشاہ جانشینِ حضرت مولانا حمید الدین حسامی عاقلؒ نے فرمائی، جبکہ نگرانی کے
حضرت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی (بانی و مہتمم ادارہ) نے انجام دیے۔
جلسہ میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد مبین صاحب، رکنِ اسمبلی حلقہ بہادرپورہ اور جناب عبدالحنان صاحب، رکنِ بلدیہ ، سرکل انسپکٹر فلک نما اے سیتھیا اور سب انسپکٹر شیخ حسینہ کے علاوہ مختلف مذاہب کے معزز پیشواؤں نے بھی شرکت کی، جس سے باہمی احترام اور بھائی چارے کا پیغام اجاگر ہوا۔


تکمیلِ حفظ اور شمعِ قرآن کے فرائض حضرت مولانا ارشاد احمد باقوی صاحب (خطیب جامع مسجد سرورِ کونین ﷺ) نے انجام دیے۔

جبکہ خصوصی خطاب مولانا مصدق القاسمی صدر جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد نے کیا

اس موقع پر 8 حفاظِ کرام کی دستاربندی کی گئی، جبکہ تقریباً 55 طلبا و طالبات کو ناظرہ قرآن کی تکمیل مع عصری تعلیم (جماعت اول تا انٹرمیڈیٹ) کی کامیاب تکمیل پر اسناد سے نوازا گیا۔
تقریب میں اولیائے طلبہ، مقامی معززین، مختلف مکاتبِ فکر کے افراد اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
پروگرام کے اختتام پر جمیع مہمانوں اور شرکاء کا مولانا محمد ریاض احمد ڈائرکٹر نے شکریہ ادا کیا۔

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم کا تیسواں عظیم الشان جلسۂ دستاربندی

خیرت آباد حلقہ میں سب سے بڑے

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم کا تیسواں عظیم الشان جلسۂ دستاربندی

تواکل فنکشن ہال ظہیرآباد میں سینئر زیڈ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے