مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما کا تیسواں سالانہ عظیم الشان جلسۂ دستاربندیِ حفاظِ کرام
حیدرآباد: مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم اور ریاض اسلامک اسکول کے زیر اہتمام تیسواں سالانہ عظیم الشان جلسۂ دستاربندیِ حفاظِ کرام و حافظاتِ کرامات ان شاء اللہ 25 جنوری 2026 بروز اتوار صبح 9 بجے تا نمازِ ظہر مسجد انوارِ مدینہ، احاطہ مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم، مصطفیٰ نگر، فلک نما، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔
اس بابرکت اجلاس کی صدارت امیرِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفر پاشا صاحب (جانشین مولانا حمید الدین حسامی عاقلؒ) فرمائیں گے، جبکہ نگرانی حضرت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی، بانی و مہتمم ادارہ انجام دیں گے۔ تکمیلِ حفظ کے فرائض حضرت مولانا ارشاد احمد باقوی صاحب، خطیب جامع مسجد سرورِ کائنات انجام دیں گے۔
جلسے میں حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب (صدر، جمعیت العلماء گریٹر حیدرآباد) اور حضرت مولانا مفتی عامر رحمانی قاسمی صاحب (ڈائریکٹر، آرایچ پبلک اسکول رحمانیہ، حیدرآباد) کے خصوصی خطابات ہوں گے۔
اس موقع پر تکمیلِ حفظ و تکمیل ناظرہ قرآن کے ساتھ ساتھ ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ کی تکمیل کرنے والے طلبا و طالبات کو اسناد سے نوازا جائے گا۔ اس عظیم الشان روحانی و تعلیمی اجتماع میں مختلف سیاسی، سماجی اور دیگر مذاہب کے معززرہنماؤں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی ناظم ادارہ نےعوام سے اپیل کی کہ اس جلسہ میں شرکت فرما کر قرآن کریم کے خادموں کی حوصلہ افزائی کریں اور اجر و ثواب حاصل کریں-




English 
























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































