،،جمعیۃ العلماء کے زیر اہتمام، مریال گوڑہ، میں یس۔ آئی۔ آر۔ شعور بیداری پروگرام کا انعقاد،،
حیدرآباد 5/ جنوری(نمائندہ)ایس۔آئی۔آر (SIR) کے شعور کی بیداری اور اس کے عملی نفاذ کے مقصد سے جمعیۃُ العلماء شاخ مریال گوڑہ کے زیرِ اہتمام ضلعی سطح کا ایک اہم تربیتی اجلاس بتاریخ 4 جنوری 2026، بروز اتوار منعقد ہوا۔ یہ اجلاس صبح 10 بجے شروع ہوکر نمازِ ظہر تک جاری رہا مفتی ناصر حسین کی قرأتِ کلامِ پاک سے باقاعدہ پروگرام کا آغاز ہوا مولانا جاوید قاسمی نے نشست کے مقصد پر مختصر تعارفی کلمات پیش کیے، پروگرام کی نظامت و کارروائی مفتی عمر قاسمی جنر سکرئٹری جمعیت علمإ مریال گوڑہ نے انجام دی اجلاس کی نگرانی مولانا مخدوم (نائب صدر جمعیۃُ العلماء نلگنڈہ) نے کی، جبکہ جنرل سکریٹری ریاست تلنگانہ حافظ پیر خلیق احمد صابر کی ہدایت پر مہمانِ خصوصی مولانا مصدق القاسمی صدر، سِٹی جمعیۃُ العلماء گریٹر حیدرآبادنے اجلاس میں شرکت فرما کر خصوصی خطاب کیا اپنے خطاب میں مولانا مصدق القاسمی نے SIR کی اہمیت، اس کے مقاصد اور زمینی سطح پر اس کے مؤثر نفاذ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ذمہ داران کو اس سلسلے میں بیداری اور منظم کوششوں کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں SIR سے متعلق درست رہنمائی اور تربیت وقت کی اہم ضرورت ہےاس اجلاس میں اسکرین کے ذریعے تربیتی کلاسیں بھی منعقد کی گئیں، جن میں شرکاء کو عملی طور پر SIR سے متعلق امور سمجھائے گئے۔ ےاس ضلعی تربیتی اجلاس میں ویمل پلی، دامرچرلہ، تپرارم اور مریال گوڑہ منڈلوں کے علاوہ ضلع کے مختلف منڈلوں کی مساجد کے صدور، ائمہ کرام اور جمعیۃُ العلماء کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں جمعیۃُ العلماء شاخ مریال گوڑہ کے تمام ارکین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس تربیتی اجلاس کے اثرات کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں SIR کا کام مزید منظم اور مؤثر انداز میں انجام دیا جائے گا اجلاس دعا پر اختتام پذیر ہوا اس پروگرام مولانا ولی اللہ قاسمی ضلع سکرئٹری حافظ سید فرقان مولانا عتیق مفتی اسحاق سلیم مولانا یعقوب مفتی کلیم مولانا عطالرحمن مولانا عبد الرشید حافظ نواز حافظ رفیع حافظ اشرف حافظ مقصود شریف حافظ فہد مولوی ابراھیم شریف محمود صدر مسجد سرائے مرتضیٰ رکن منتظمہ نلگنڈہ حفیظ الدین پاشاہ صدر مسجد عرفات و دیگر موجود تھے۔۔۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































