ورنگل میں 4جنوری کو’ زکوۃ سنٹر انڈیا ورنگل یونٹ‘ کا خصوصی اجلاس ۔
حضرت خسرو پاشاہ اور دیگر شخصیات شرکت کریں گے ۔
ورنگل۔/2 جنوری (نامہ نگار)
جناب خواجہ نجم الدین صدر زکوۃ سنٹر انڈیا ورنگل یونٹ نے کہا کہ صدر زکوۃ سنٹر انڈیا ادارہ معاشرے سے غربت کا خاتمہ چاہتا ہے اور اسلامی نظام معیشت کا نمونہ برپا کرنا چاہتا ہے ۔یہ ادرہ اجتماعی جمع اور اجتماعی خرچ کے نظام کو بحال کرنا چاہتا ہے ۔خواجہ نجم الدین نے آج ورنگل میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔انہوںنے کہاکہ ادارہ کے تحت جس مقام سے جمع شدہ زکوۃ ہے اسی مقا م پر تقسیم کرنے کا خواہاں ہے ۔انہوںنے کہا کہ ضلع ورنگل میں زکوۃ سنٹر انڈیا ورنگل یونٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں ایک جلسہ کا بتاریخ 4جنوری 2026بروز اتوار بمقام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔اس پروگرام کی صدارت تنویر الحق سکریٹری زکوۃ سنٹر انڈیا حیدر آباد کریں گے ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی الرفاعی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ قاضی پیٹ و چیرمین حج کمیٹی حکومت تلنگانہ ،جناب محمد قیصر ہاشمی ریجنل کو آرڈینٹر زکوۃ سنٹر انڈیا مہاراسٹرا ،پروفیسر محمد ریاض چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ گرندھالایا پریشد ،جناب محمد ایوب صدر ضلع کانگریس کمیٹی ورنگل اور یگر شرکت کریں گے ۔اس پریس کانفرنس کے موقع پر سکریٹری ایم اے جمیل خان ،خازن محمد عبداللہ کے علاوہ عبدالستار ،محمد الیاس ،خواجہ نجم الدین گیلانی، ایم اے نعیم اور دیگر موجود تھے ۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































