ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ہنمکنڈہ میں نئے سال کی رات نشے میں ڈرائیونگ کا چونکا دینے والا واقعہ

ورنگل۔/یکم جنوری (نامہ نگار) نئے سال کی تقریبات کے دوران تلنگانہ بھر میں نشے میں ڈرائیونگ کے خلاف چلائی گئی خصوصی چیکنگ مہم کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ ہنمکنڈہ میں ایک موٹر سوار کی بریتھ اینالائزر ٹیسٹ میں شراب کی مقدار 432 ریکارڈ کی گئی، جو سال 2025 کی سب سے زیادہ ریڈنگ بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ ریڈنگ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے لیے بھی غیر معمولی اور چونکا دینے والی رہی۔ متعلقہ شخص کو موقع پر روکا گیا اور قواعد کے مطابق اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ریاست کے مختلف اضلاع میں نئے سال کی رات بھر نشے میں ڈرائیونگ کے خلاف چیکنگ جاری رہی۔ پولیس نے عوام کو متنبہ کیا کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بھی ثابت ہو سکتا ہیں۔عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نئے سال اور دیگر تہواروں کے دوران سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے یہ مہم سختی سے جاری رکھی جائے گی۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خوشیاں مناتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے سے مکمل طور پر گریز کریں۔

ہنمکنڈہ میں نئے سال کی رات نشے میں ڈرائیونگ کا چونکا دینے والا واقعہ

کرناٹک میں یوتھ کمیشن کے فوری قیام

ہنمکنڈہ میں نئے سال کی رات نشے میں ڈرائیونگ کا چونکا دینے والا واقعہ

نئے سال کی تقریبات کے موقع پر

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے