ظہیرآباد آر ڈی او دفتر میں وجے کرانتی اخبار کے کیلنڈر کی رسمِ اجراء
ظہیرآباد،31/دسمبر(روز نامہ پٹریاٹک ویوز )
ظہیرآباد ریونیو ڈویژنل آفیسر (آر ڈی او) دیوُجا نے چہار شنمبہ کے روز شہر کے مقامی آر ڈی او دفتر میں معروف روزنامہ وجے کرانتی‘‘ کے نئے کیلنڈر کی رسمِ اجراء انجام دی۔ اس موقع پر ممتاز قانون داں اسماعیل اپّا بھی موجود تھے، جن کے ہمراہ آر ڈی او دیوُجا نے کیلنڈر کی نقاب کشائی کی۔
اس سلسلہ میں وجے کرانتی ظہیرآباد ٹاؤن رپورٹر مکتبائی چندو کمار نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ کیلنڈر کی اجرائی تقریب نہایت سادگی اور وقار کے ساتھ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صحافتی اور سماجی حلقوں سے وابستہ افراد نے وجے کرانتی اخبار کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































