بھینسہ پولیس کی جانب سے پپری کالونی علاقہ میں کمیونٹی رابطہ پروگرام کا انعقاد۔۔۔
دستاویزات کی عدم دستیابی پر 86 موٹر گاڑیاں ضبط : ٹاؤن سی آئی رویندر نائک۔۔۔
بھینسہ 31/ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس کی ہدایت پر بھینسہ اے ایس پی راجیش مینا آئی پی ایس کی نگرانی میں بھینسہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن حدود میں پپری کالونی کے رام لیلا میدان علاقہ میں ٹاؤن سی آئی رویندر نائک کی نگرانی میں ایک کمیونٹی رابطہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایایا گیا اس پروگرام میں ایس آئی شیخ زبیر اور ایس آئی سرینواس اور جملہ 40 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا اس موقع پر کی گئی چیکنگ میں بغیر آر سی ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 86 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا جن میں شامل ہیں 80 موٹر سائیکل گاڑیاں ، چار آٹوز ، دو کاریں شامل ہے اسی طرح سائبر کرائمز ، ڈیجیٹل فراڈ ، ٹریفک قوانین ، خواتین کی حفاظت وغیرہ جیسے مسائل پر عوام میں شعور بیداری پروگرام بھی منعقد کیا گیا بھینسہ ٹاؤن پولیس سی آئی رویندر نائک نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں قوانین کی پاسداری کریں اور محفوظ معاشرے کی تعمیر کا حصہ بنیں




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































