ماڑگی گاؤں کے سرپنچ ارشد زماں پٹیل کی کامیابی پر مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری
ظہیرآباد 30/ ڈسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) ضلع سنگاریڈی، ظہیرآباد اسمبلی حلقہ، مگڑم پلی منڈل کے ماڑگی گاؤں سے نومنتخب سرپنچ ارشد زماں پٹیل کو ان کی کامیابی پر دوستوں اور احباب کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر ان کے اعزاز میں شال پوشی اور گلپوشی کی گئی۔ ظہیرآباد میں انکے رہائش گاہ پر ہوئی اس ملاقات میں نور پٹیل (ریئل اسٹیٹ بلڈر، ظہیرآباد)، محمد رئیس (مشیر آباد، ریئل اسٹیٹ بلڈر)، محمد لیق (کوہیر، ریئل اسٹیٹ بلڈر)، محمد لطیف (مگڑم پلی، سینئر کانگریس لیڈر)، رحیم پٹھان (حیدرآباد)، سیف بابا (حیدرآباد) اور محمد اکرم علی (ظہیرآباد) شامل تھے۔ تمام معززین نے ارشد زماں پٹیل کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































