ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

،، ایس آئی آر سے متعلق عوامی بیداری مہم پر زور،صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کی پریس کانفرنس،،

کانفرنس،،
نلگنڈہ/حیدرآباد 30/ دسمبر (مشرقی آوازجدید)جمعیۃ علماء تلنگانہ کے
صدرمولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی و رشادی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس آئی آر (SIR) سے متعلق امور پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ریاست بھر میں اس سلسلہ میں منظم اور تیز رفتار کام کی اشد ضرورت پر زور دیا۔ مولانا نے فرمایا کہ ایس آئی آر سے متعلق عوام میں آگاہی کا فقدان پایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بہت سے افراد، بالخصوص غریب، کمزور اور ناخواندہ طبقات، بروقت فائدہ حاصل کرنے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے ریاست کے تمام اضلاع کے جمعیۃ علماء کہ ذمہ داران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایس آئی آر سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد کریں۔ اور ساتھ ہی جگہ جگہ عوامی کاؤنٹر قائم کر کے عملی رہنمائی فراہم کریں تاکہ کام میں مزید تیزی لائی جا سکے ۔ مولانا نے کہا کہ محض اعلانات کافی نہیں بلکہ زمینی سطح پر پہنچ کر عوام کی رہنمائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر ضلع، ہر منڈل اور ہر بستی میں جمعیۃ کے ذمہ داران اور کارکنان کو منظم انداز میں کام کرتے ہوئے لوگوں کو ایس آئی آر کی اہمیت، اس کے فوائد، طریقۂ کار اور درکار دستاویزات کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس آئی آر جیسے اہم معاملات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی مستقبل میں سنگین مسائل کو جنم دے سکتی ہے، اس لیے جمعیۃ علماء تلنگانہ اس معاملہ کو ایک دینی، سماجی اور ملی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ مولانا نے ذمہ داران کو تلقین کی کہ وہ اختلافات اور ذاتی مصروفیات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد کو پیشِ نظر رکھیں اور ایک مضبوط ٹیم ورک کے ساتھ عوامی خدمت انجام دیں۔ پریس کانفرنس کے دوران مولانا شاہ سید احسان الدین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ورکشاپس میں خاص طور پر نوجوانوں کو شامل کیا جائے، تاکہ وہ ٹیکنیکل امور میں بزرگوں اور کم تعلیم یافتہ افراد کی مدد کر سکیں اسی طرح خواتین کے لیے بھی علیحدہ یا سہولت بخش نظام بنایا جائے تاکہ وہ بلا جھجھک اپنی رہنمائی حاصل کر سکیں آخر میں مولانا نے ریاستی و ضلعی ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کو وقتی نہ سمجھیں بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں، اور ہر سطح پر رپورٹنگ کے ذریعے اس کام کی نگرانی کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ایس آئی آر کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔۔۔۔

،، ایس آئی آر سے متعلق عوامی بیداری مہم پر زور،صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کی پریس کانفرنس،،

نرمل میں صحافیوں کے امکنہ اراضی کی

،، ایس آئی آر سے متعلق عوامی بیداری مہم پر زور،صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کی پریس کانفرنس،،

ماڑگی گاؤں کے سرپنچ ارشد زماں پٹیل

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے