ماڑگی کے نوجوانوں کی جانب سے نو منتخب سرپنچ ارشد زماں پٹیل کو مبارکباد
ظہیرآباد 28/ ڈسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) ضلع سنگاریڈی، ظہیرآباد اسمبلی، مگڑم پلی منڈل، ماڑگی گاؤں کے نوجوانوں محمد فاروق، محمد ضمیر، محمد جبار، محمد غوث الدین، محمد وسیم، محمد ولی اور دیگر ساتھیوں نے نو منتخب سرپنچ ارشد زماں پٹیل سے ملاقات کر کے انہیں سرپنچ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نوجوانوں نے امید ظاہر کی کہ ارشد زماں پٹیل کی قیادت میں ماڑگی گاؤں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر سرپنچ ارشد زماں پٹیل نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر گاؤں کی مجموعی ترقی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا تعاون گاؤں کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور مل جل کر ماڑگی کو ایک مثالی گاؤں بنایا جائے گا




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































