کوہیر سماجی کارکن محمد فردوس نے اپنے ذاتی صرفہ سے بورویل موٹر کی درستگی کو انجام دیا
ظہیرآباد۔28۔دسمبر(راست بذریعہ وہاٹس ایپ)کوہیر ٹاون کے متحرک سماجی کارکن و بی آر ایس پارٹی قائد محمد فردوس سرور نے عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین بنالیا ہے۔آج انہوں نے اپنے ذاتی صرفہ سے قدیم بس اسٹانڈ کوہیر کے روبرو واقع گرلز اسکول کوہیر کے عقبی محلہ توپچی واڑہ میں عوام کو پانی سربراہ کرنے والے بورویل کی موٹر جل جانے کی وجہ سے عوام بالخصوص محلے کے مکینوں کو پانی کے حصول کے لیے شدید دشواری پیش آرہی تھی۔انتظامیہ کی جانب سے بورویل موٹر کو درست کرنے میں تاخیر پر سماجی کارکن محمد فردوس نے رضاکارانہ طورپر آگے آتے ہوئے متعلقہ بورویل کی موٹر کو اپنے ذاتی صرفہ سے درستگی انجام دینے پر عوام بالخصوص متعلقہ محلے کے افراد نے محمد فردوس کے اس مستحسن اقدام پر ان کی ستائش کی۔واضع ہوکہ متحرک سماجی کارکن محمد فردوس کوہیر میں کھیل کے میدان سے لیکر انفراسٹرکچر کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات انجام دینے کی وجہ سے وہ کوہیر کی عوام میں مقبول ترین سیاسی سماجی شخصیت کے طورپر ابھرے ہیں،




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































