ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#خبریں

خواجہ اجمیری رح کے 814ویں عرس کی چھٹی شریف کے موقع پر اجمیر شریف میں امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد و سابق رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا,موروثی خادم علامہ سید فردان چشتی ازہری کا خطاب-

حیدرآباد-27-ڈسمبر ( چؤایس نیوز) عطائے رسولؐ خواجہء خواجگان فخر ہندوستان حضرت سیدنا خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری المعروف حضرت خواجہ غریب النوازؓ اجمیر شریف راجستھان کی 814 سالہ عرس سراپا قُدس تقاریب جاری ہیں آج 27 / ڈسمبر بروز ہفتہ لاکھوں زائرین نے شرکت و زیارت کی سعادت مندی فیروز مندی حاصل کی اسد العلماء مولانا محمد محسن پاشاہ قادری معتمد کل ہند سنی علماء و مشائخ بورڈ نے اجمیر شریف سے ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا کہ بارگاہ حضور خواجہ صاحبؒ کے سماع خانہ کے علاوہ ہرجگہ سماع کی مجالس اور جلسوں کا اہتمام دیکھا گیا-غفور بلڈینگ خادم محلہ چھوٹا چوک اجمیر شریف میں موروثی خادم جامعہ ازہر سے فارغ التحصیل حضرت مولانا سید فردان چشتی الازہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی المعروف خواجہ صاحبؒ کا سلسلۂ چشتیہ دراصل سلسلہء عشقیہ ہے جس کا مطلب محبت ، امن اور خدمتِ خلق کا روشن پیغام ہے – خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا سلسلۂ چشتیہ عشقیہ بر صغیر میں روحانی محبت ، اخلاص اور انسان دوستی کا ایک عظیم مرکز رہا وروشن چراغ ہے۔ یہ سلسلہء عشقِ الٰہی اور محبتِ رسول ﷺ کی بنیاد پر قائم ہے ، جس کا بنیادی پیغام بلا تفریق مذہب و ملت ، انسانیت کی خدمت اور باہمی اخوت وبھائ چارہ کو فروغ دینا ہے۔علامہ سید فردان چشتی ازہری نے یہ بھی کہاکہ سلسلۂ چشتیہ عشقیہ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں زہد و تقویٰ کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت ، صبر و تحمل ، استقلال ، برداشت اور اخلاقِ حسنہ پر خاص زور دیا جاتا ہے۔ خواجہ صاحبؒ کی تعلیمات نے ہمیشہ دلوں کو جوڑنے ، نفرتوں کو مٹانے اور معاشرے میں امن و آشتی قائم کرنے کا درسِ عظیم دیا ہے ۔ مولانا سید فردان چشتی ازہری حضرت سیدنا امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ کی اولاد امجاد اور موروثی خادم پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا الحاج سید بشیر الدین چشتی صاحب قبلہ کی فرزند ہیں نے پہلے ازہرہند جامعہ نظامیہ نظامیہ سے مولوی کی تکمیل کرنے کے بعد جامعہ ازہر مصر چلے گئے وہیں سے اعلیٰ تکمیل کی الحمدللہ چھٹی شریف حضرت خواجہ صاحبؒ کے سالانہ چھٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ آج کے پُرآشوب دور میں حضرت خواجہ صاحبؒ کے سلسلۂ چشتیہ عشقیہ کی تعلیمات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، جو نوجوان نسل کو اخلاقی اقدار ، روحانی پاکیزگی اور سماجی ہم آہنگی کی طرف راغب کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سلسلہ آج بھی لاکھوں عقیدت مندوں کے لئے رہنمائی اور روحانی فیض کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ اس موقعہ پر بنگلہ دیش اور ملک بھارت کی مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے علماء کرام مشائخ عظام موجود تھے جن میں قابل ذکر بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر تلنگانہ، برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؓہ گوگی شریف کرناٹک حضرت مولانا مفتی سیدشاہ چندا حسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ ، مفتی چشتی حضرت مولانا الحاج حافظ ڈاکٹر سید سکندر علی چشتی مولوی کامل الحدیث جامعہ گولڈمیڈلیسٹ سعودی عربیہ آن لائین دارالعلوم راجستھان جئے پور ، قاضی محمد کلیم الدین قادری چشتی جنرل سیکریٹری کُل ہند بزم محبان اولیاء حیدرآباد ، جناب محمد اکبر حسین کلکتہ ، جناب محمد فاروق جانوے بیجاپور ، شری سچن چشتی غیر مسلم ( بمبئ ) ،جناب سید علیم الدین چشتی شادنگر و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی – حضرت مولانا الحاج سید بشیر الدین چشتی موروثی گدی نشین بارگاہ حضرت خواجہ غریب النوازؒ نے امیر جامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب قبلہ قادری و رکن تأسیسی کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ اور جنرل سیکریٹری کل ہند مجلس اتحاد المسلمین مقبول ملت مولانا الحاج سید احمد بادشاہ قادری زرین کُلاہ و سابق رکن اسمبلی چارمینار/ یاقوت پورہ کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے بارگاہ خدا وندی میں با واسطہء حضرت خواجہ غریب النواز چشتی رحمہ اللہ رقت آمیز دعا کی-حویلی قدیم دیوان جی اجمیر شریف میں 24 ویں اولاد امجاد حضرت خواجہ غریب النواز چشتی رحمہ اللہ رہبر راہ شریعت پیر طریقت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید غیاث الدین معینی چشتی اجمیری جانشین سجادہ نشین دیوان جی حضرت مولانا الحاج خواجہ سید صولت حسین معینی چشتی اجمیری رحمہ اللہ میں محفل سماع منعقد ہوئ مفکر اسلام و مقبول ملت کے لئے عاجلانہ صحت یابی کے لئے رقت آمیز دعا کی گئی اور بذریعہ فون امیر جامعہ جامعہ نظامیہ مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب قبلہ قادری ورکن تأسیس کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ سے اور مقبول ملت حضرت مولانا الحاج سید احمد بادشاہ قادری زرین کُلاہ کے فرزند ارجمند جناب الحاج سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ زرین کلاہ سے خیر و عافیت دریافت کی -اس موقعہ پر فضیلت مآب حضرت مولانا سید شاہ یداللہ حسینی نظام بابا صاحب خلف اکبر و جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ گنج بخشؒ گلبرگہ شریف، پیرزادہ حضرت مولانا خواجہ سید سراج الدین معینی اجمیری مولوی فاضل جامعہ نظامیہ، پیرزادہ حضرت سید نجم الدین صابری چشتی ،حضرت سنجری پاشاہ قادری حالمقیم امریکہ، بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ، برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؓہ گوگی شریف کرناٹک حضرت مولانا مفتی سیدشاہ چندا حسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ، پیر زادہ حضرت مولانا سید مصباح الدین معینی چشتی اجمیری نبیرہ دیوان جی حضرت سید صولت حسینؒ ،الحاج شیخ احمد نقشبندی مجددی قادری متولی و صدر مجلس انتظامی کمیٹی مسجد عائشہ فاروق نگر شادنگر ،مولانا حافظ مفتی سید مستان علی قادری چشتی مولوی کامل جامعہ نظامیہ رائے چوٹی اے،پی ،مولانا حافظ مفتی محمود خان چشتی قادری مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ و امام و خطیب جامع مسجد غیث سالم باد عام شادنگر و دیگر سینکڑوں حضرات موجود تھے- 21 قوالوں کی جماعتوں نے کلام پیش کیا-

خواجہ اجمیری رح کے 814ویں عرس کی چھٹی شریف کے موقع پر اجمیر شریف میں امیر جامعہ نظامیہ مفتی خلیل احمد و سابق رکن اسمبلی احمد پاشاہ قادری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا,موروثی خادم علامہ سید فردان چشتی ازہری کا خطاب-

سابق وزیر کے فرزندوں کی مدگی سرپنچ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے