ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

کوٹھی ویویک وردھنی کالج میں پانچ روزہ خصوصی فوٹو نمائش کا افتتاح : مرکزی وزیر کشن ریڈی کی شرکت

حیدرآباد کے کوٹھی ویویک وردھنی کالج کے احاطے میں مرکزی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تحت سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (CBC) کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ خصوصی فوٹو نمائش کا افتتاح ہفتہ کے روز مرکزی وزیرِ کوئلہ و کانکنی جی کشن ریڈی نے کیا۔

یہ نمائش ’وندے ماترم‘ ترانے کی تکمیلِ 150 سالہ تقریبات کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے، جو انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آؤٹ ریچ پروگرام (ICOP) کا حصہ ہے۔

نمائش میں ’وندے ماترم‘ کے تاریخی سفر کو اجاگر کرنے والے 22 معلوماتی پینلز نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ پروگرام کے تحت تلنگانہ اور ہریانہ ریاستوں کی ثقافتی تنوع، روایتی کھانوں اور فنونِ لطیفہ پر مبنی خصوصی پینلز بھی رکھے گئے ہیں۔

زائرین کے لیے ڈیجیٹل سیلفی پوائنٹس اور آن اسپاٹ آن لائن کوئز جیسی جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ کوئز میں حصہ لینے والوں کو فوری طور پر ڈیجیٹل سرٹیفکیٹس دیے جا رہے ہیں۔

یہ نمائش 31 تاریخ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ منتظمین نے طلبہ اور شہر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نمائش کا دورہ کر کے ملک کی شاندار تاریخ سے واقفیت حاصل کریں۔

کوٹھی ویویک وردھنی کالج میں پانچ روزہ خصوصی فوٹو نمائش کا افتتاح : مرکزی وزیر کشن ریڈی کی شرکت

کریم نگر : 25/ ڈسمبر 2025ء اسٹاف

کوٹھی ویویک وردھنی کالج میں پانچ روزہ خصوصی فوٹو نمائش کا افتتاح : مرکزی وزیر کشن ریڈی کی شرکت

نکلاپیٹ گاؤں میں بھیڑ بکریوں کے لیے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے