گویندپور کی نو منتخب سرپنچ کو بی آر یس قاید سابق چیئرمین ایس سی کارپوریشن وائی نروتم کی جانب سے شال پوشی اور مبارکباد پیش
ظہیرآباد26/دسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) ظہیرآباد منڈل کے موضع گویندپور میں حال ہی میں نو منتخب سرپنچ محترمہ کویتا وینکٹ نے پارٹی قائدین کے ہمراہ سابق چیئرمین ایس سی کارپوریشن جناب وائی نروتم سے انکے قیامگاہ پر پہنچ کر خیرسگالی ملاقات کی اور اس موقع پر جناب وائی نروتم نے نو منتخب سرپنچ محترمہ کویتا وینکٹ کو شال اوڑھا کر تہنیت پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے محنت کرنے والے سابق سرپنچوں اور پارٹی قائدین کو بھی شال پوشی کے ذریعے اعزاز سے نوازا اور
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرپنچ کو چاہیے کہ وہ عوام کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہیں، دیہی ترقی کے لیے مخلصانہ کوششیں کریں اور گاؤں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے ایک مثالی شناخت قائم کریں اور اس موقع پر سابق سرپنچ نرسملو، راجو، آر راج کمار، چندریا، سابق نائب سرپنچ محمد خلیل، گاؤں کے پارٹی صدر ویر شیٹی کے علاوہ رمیش، سبھاش، تِرومل اور دیگر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































