ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ظہیرآباد.تا بیدر قومی شاہراہ پر خوفناک سڑک حادثہ دو نوجوانموقع پر ہی ہلاک

ظہیرآباد ۔26/(روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) ظہیرآباد حدود میں جمعہ کے روز ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ظہیرآباد تا بیدر قومی شاہراہ پر بیدر ریلوے گیٹ کے قریب آمنے سامنے سے آنے والی دو موٹر سائیکلیں تیز رفتار میں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ظہیرآباد ٹاؤن
پولیس کے مطابق موضع دیڈگی گاؤں سے تعلق رکھنے والے راجو (عمر 23 سالہ ) اور کرناٹک ریاست کے موضع برور سے تعلق رکھنے والے آصف (عمر 25 سالہ ) اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے حادثہ پر ہی دم توڑ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس سے حادثہ انتہائی سنگین ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے پولیس کو آگاہ کیا۔ ظہیرآباد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں لاشعوں کو سرکاری اسپتال ظہیرآباد منتقل کیا۔ حادثے کے سبب کچھ دیر تک ظہیرآباد بیدر شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت متاثر رہی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد انکے ورثہ کے حوالے کردیا گیا مرحوم نوجوانوں کی اچانک موت سے دونوں خاندانوں میں کہرام مچ گیا اور انکے گاؤں میں غم کا ماحول ہے

ظہیرآباد.تا بیدر قومی شاہراہ پر خوفناک سڑک حادثہ دو نوجوانموقع پر ہی ہلاک

گویندپور کی نو منتخب سرپنچ کو بی

ظہیرآباد.تا بیدر قومی شاہراہ پر خوفناک سڑک حادثہ دو نوجوانموقع پر ہی ہلاک

سی پی آیی پارٹی کے 100 سالہ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے