ماڑگی گاؤں میں ارشد زمان پٹیل کی شاندار کامیابی، بھاری اکثریت سے سرپنچ منتخب
ظہیرآباد 26/ڈسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) مگڑم پلی منڈل، ظہیرآباد اسمبلی، ضلع سنگاریڈی کے ماڑگی گاؤں کی عوام نے سرپنچ انتخابات میں ارشد زمان پٹیل پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔ کانگریس پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارشد زمان پٹیل نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی، جبکہ گرام پنچایت کے 10 میں سے 7 وارڈ ممبران بھی ان کے پینل سے منتخب ہوئے۔ ڈپٹی سرپنچ کے عہدے پر بھی متفقہ طور پر ریڈی صاحب کو منتخب کیا گیا۔
منتخب سرپنچ ارشد زمان پٹیل نے کہا کہ وہ بغیر کسی تفریق کے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں سڑک، ڈرینیج، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی۔ اب تک تقریباً 200 سے زائد راشن کارڈ فراہم کیے جا چکے ہیں اور مزید مستحقین کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ ساتھ ہی 36 اندرا ماں اسکیم کے تحت مکانات کی تکمیل بھی عمل میں آچکی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید مکانات منظور کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کی فراہمی کے لیے نوجوانوں کو مختلف کمپنیوں سے جوڑا جا رہا ہے،۔ ارشد زمان پٹیل نے واضح کیا کہ ان کی قیادت میں ہندو، مسلم، دلت اور تمام طبقات کو یکساں انصاف اور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ آخر میں انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات عوامی خدمت کے لیے تیار ہیں۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































