ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

صدر یوتھ کانگریس کوہیر منڈل محمد عبدالمزمل کی ولیمہ مسنونہ تقریب، رکن پارلیمنٹ سریش کمار شٹکار کی شرکت

ظہیرآباد، 24 دسمبر (راست بذریعہ واٹس ایپ):
صدر یوتھ کانگریس پارٹی کوہیر منڈل جناب محمد عبدالمزمل کی ولیمہ مسنونہ تقریب کوہیر میں واقع بھارت فنکشن ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ حلقۂ ظہیرآباد جناب سریش کمار شٹکار نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دولہا کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب میں محمد تنویرالدین (سابق انڈسٹریل چیئرمین، تلنگانہ)، عبداللہ شمشیر (صدر کانگریس، کوہیر ٹاؤن)، گریدھر ریڈی (سیٹ ون کارپوریشن چیئرمین، تلنگانہ)، ڈاکٹر اجول ریڈی (کانگریس پارٹی لیڈر، حلقہ پارلیمنٹ ظہیرآباد)، محمد ارشد علی (صدر بلاک کانگریس، ظہیرآباد)، خواجہ میاں (سابق نائب صدرنشین مجلس بلدیہ، ظہیرآباد)، محمد معیزالدین (سابق رکن معاون مجلس بلدیہ، ظہیرآباد)، محمد اطہر غوری (سابق نمائندہ کونسلر، مجلس بلدیہ، ظہیرآباد)، محمد شاکر علی (سابق نائب صدرنشین منڈل پریشد، کوہیر)، بھاسکر ریڈی (سابق ضلع پریشد رکن، نیالکل منڈل)، شکلا وردھن ریڈی، ناگی ریڈی (صدر یوتھ کانگریس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد)، منیر پٹیل اور بلال پور سمیت کانگریس پارٹی کے متعدد قائدین شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ کوہیر منڈل اور مستقر کوہیر سے تعلق رکھنے والی مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات، تاجر برادری اور مختلف شعبۂ حیات سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے محمد عبدالمزمل کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدر یوتھ کانگریس کوہیر منڈل محمد عبدالمزمل کی ولیمہ مسنونہ تقریب، رکن پارلیمنٹ سریش کمار شٹکار کی شرکت

موضع سجا پور میں دلت فرد کے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے