ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

موضع سجا پور میں دلت فرد کے زیرِ تعمیر مکان کی دیواریں منہدم، سیاسی الزام تراشی کے باعث خوف و ہراس

دسمبر (راست بذریعہ واٹس ایپ):
کوہیر منڈل کے موضع سجا پور میں ایک دلت فرد کے زیرِ تعمیر مکان کی دیواریں منہدم کیے جانے کے واقعہ نے سیاسی رنگ اختیار کرلیا ہے، جس کے باعث موضع میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گرام پنچایت کی جانب سے غیر قانونی سرکاری اراضی پر مکان کی تعمیر کے الزام میں گرام پنچایت سیکریٹری نے متعلقہ دلت فرد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تعمیری کام روکنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم تعمیری کام جاری رہنے پر گرام پنچایت میں قرارداد منظور کی گئی، جس کے بعد زیرِ تعمیر مکان کی دیواریں منہدم کردی گئیں۔

واقعہ کے بعد برسراقتدار جماعت کے نومنتخبہ سرپنچ کے فرزند، کانگریس پارٹی قائد و صنعتکار پرساد ریڈی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ مکان پلے پرکروتی ونم کے لیے مختص اراضی کے راستے پر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا جا رہا تھا۔ ان کے مطابق گرام پنچایت کی جانب سے نوٹس کے باوجود تعمیری کام نہ روکے جانے پر دیواروں کا انہدام موضع کی ترقی اور مفاد میں درست فیصلہ تھا۔

دوسری جانب حزبِ اختلاف جماعتوں نے اس کارروائی کو دلت طبقہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے شدید اعتراض کیا، جس کے نتیجہ میں موضع سجا پور میں سیاسی رسہ کشی مزید بڑھ گئی اور حالات کشیدہ ہوگئے۔

اسی دوران تلنگانہ ایس سی/ایس ٹی کمیشن کے چیئرمین بی وینکٹیا نے موضع سجا پور کا دورہ کیا، متاثرہ دلت فرد سے ملاقات کی اور منہدم شدہ مکان کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعہ کو دلت طبقہ پر حملہ قرار دیا اور بتایا کہ محکمہ پولیس کی جانب سے اطلاع ملی ہے کہ اس معاملہ میں ملوث چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ دلت خاندان کو انصاف دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی، اور ضرورت پڑنے پر رکن اسمبلی و رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد سمیت چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی سے بھی ملاقات کی جائے گی۔

اس موقع پر محکمہ ریونیو اور محکمہ پولیس کے حکام کے علاوہ برسراقتدار اور حزبِ اختلاف جماعتوں کے قائدین، مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

موضع سجا پور میں دلت فرد کے زیرِ تعمیر مکان کی دیواریں منہدم، سیاسی الزام تراشی کے باعث خوف و ہراس

لیگل سیل–ٹی پی سی سی نے تلنگانہ

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے