ورنگل میں کرسمس کی تقریبات شایانِ شان انداز میں منعقد، سابق رکن اسمبلی نناپونینی نریندر کا خطاب
ورنگل، 25 دسمبر (نامہ نگار):
ورنگل لیبر کالونی میں واقع سینٹینری بپٹسٹ چرچ میں کرسمس کے مقدس تہوار کے موقع پر پُروقار اور روحانی ماحول میں شایانِ شان تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ورنگل ایسٹ کے سابق رکن اسمبلی جناب نناپونینی نریندر نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور مسیحی بھائیوں و بہنوں کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔ورنگل،
اپنے خطاب میں نناپونینی نریندر نے کہا کہ کرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارگی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابری، اتحاد اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔
تقریب کے اختتام پر چرچ کمیٹی کے اراکین نے سابق رکن اسمبلی کو شال اوڑھا کر پرتپاک انداز میں اعزاز پیش کیا۔ اس موقع پر ورنگل ایسٹ کے 18ویں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس پارٹی کے متعدد اہم قائدین، کارکنان اور مقامی معززین بھی موجود تھے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































