گریٹر حیدرآباد میٹ مرچنٹس اسوسیشن کا اہم اجلاس، 45 دن میں انتخابی عمل مکمل کرنے کا اعلان
حیدرآباد:
گریٹر حیدرآباد میٹ مرچنٹس اسوسیشن کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس اردو مسکن، خلوت مبارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت اسوسیشن کے صدر جناب محمد مجیب قریشی (ٹی وی ٹاور) نے کی، جبکہ اسوسیشن کے فاؤنڈر جناب محمد افسر علی قریشی (مارےڈ پلی)، جنرل سیکریٹری مسٹر جے آنند نندو گارو، ورکنگ پریسیڈنٹ محمد حبیب قریشی (حسینی علم)، ورکنگ وائس پریسیڈنٹ محمد سلیم قریشی، عدل آباد ورکنگ جنرل سیکریٹری محمد غوث قریشی، خازن محمد شکیل قریشی (میٹ ٹو کے کے) کے علاوہ بڑی تعداد میں دکانداروں نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسوسیشن جناب محمد مجیب قریشی نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ آئندہ 45 دنوں کے اندر اسوسیشن کے انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جس کے ذریعہ اراکین اپنی پسند کے امیدواروں کو منتخب کر سکیں گے اور برادرانِ قریش کو درپیش مسائل کی یکسوئی ممکن بنائی جائے گی۔
اجلاس میں قریش برادری کے مسائل کے علاوہ گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، سلاٹر ہاؤس سے متعلق امور اور دیگر بنیادی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محمد احمد قریشی (یاقوت پورہ) نے بھی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
آخر میں میڈیا انچارج محمد فیاض قریشی (حسینی علم) نے اجلاس کی کامیاب انعقاد پر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































