نئے قبرستان اور ٹمریز اسکول کی جدید عمارت کے مسائل پر ضلع کلکٹر سے نمائندگی
سداسیوا پیٹ 24/دسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) کانگرس پارٹی ورکنگ پریسیڈنٹ جے پرکاش ریڈی اور ٹی جی ائی ائی سی چیئر پرسن نرملا ریڈی نے سداشو پیٹ کے کانگرس قائدین کے ہمراہ ضلع کلیکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے شہر سے متعلق مختلف مسائل پر نمائندگی کی.اس موقع پر صدر کانگرس اقلیتی سیل محمد شجاع الدین عرف چھوٹو نے کلیکٹر صاحبہ سے کہا کہ جدید مسلم قبرستان کے جو مسائل ہیں.ان کو حل کرتے ہوئے اس کو استعمال میں لانے کے لیے تیار کیا جائے. اس قبرستان کی اراضی پر موجود ایک چیک ڈیم میں بارش کے دوران بہت پانی جمع ہونے کی وجہ سے وہاں پر تدفین عمل میں لانا کافی دشوار ہیں. اس لیے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس چک ڈیم کی ہائٹ کو کم کرتے ہوئے وہاں پر پانی جمع ہونے سے روکا جائے.اور اس قبرستان میں استعمال کے لیے جو بھی ضروری کام ہے ان کو تکمیل کرنے کے لیے فنڈ منظور کرتے ہوئے ان کاموں کو مکمل کیا جائے. اس موقع پر انہوں نے مزید کلیکٹر صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے تعمیر شدہ ٹمریز اسکول کی نئی عمارت جو بن کر تیار ہے.اس عمارت میں فرنیچر اور باؤنڈری وال کا کام جلد سے جلد مکمل کرتے ہوئےطلبہ کو فوری طور پر شفٹ کروایا جائے.اس موقع پر کانگرس ورکنگ پریسیڈنٹ جگا ریڈی نے عہدے داروں سے کہا کہ اس کام کے لیے ایسٹیمیٹ تیار کیا جائے وہ فوری طور پر حکومت سے اس فنڈ کو منظور کروائیں گے. اور ایک مہینے کے اندر ٹیمریز اسکول کو جدید عمارت میں شفٹ کیا جائے. اسی طرح کانگرس قائدین نے سداپور میں رہائشی پلاٹوں کے جو مسائل ہیں ان کو حل کروانے کا بھی مطالبہ کیا.اس موقع پر محمد. شجی ، محمد صابر ، انیس ، ستیہ نارائنا صدر کانگرس پارٹی کے علاوہ کئی اقلیتی قائدین موجود تھے.




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































