نظام آباد سے اجمیر شریف کے لیے چادر روانہ
نظام آباد : 23 دسمبر (پٹریاٹک ویوز ) نظام آباد: حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 815ویں عرسِ مبارک کے موقع پر بابن صاحب پہاڑی علاقے کے نوجوانوں کی جانب سے نظام آباد سے اجمیر شریف کے لیے عقیدت کی چادر روانہ کی گئی۔
چادر روانگی کے موقع پر غوث پاشا محمد شفیع علی بن عامو، وسیم سعید، عبدالوہاب، سماجی کارکن ندیم احمد، سید شادل عبدالستار اور دیگر کارکنان موجود تھے۔ شرکاء نے ملک و ملت کی خوشحالی، امن و سلامتی کے لیے دعا کی اور عرس کے موقع پر اپنی عقیدت کا اظہار کیا




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































