محمد عبدالمتین کی جانب سے نومنتخب سرپنچ بلال پور اور کانگریس قائدین کو تہنیت
محمد عبدالمتین میناریٹی سیل سنگا ریڈی نے بلال پور نومنتخب سرپنچ اور کانگریس قائدین کو تہنیت پیش کی ظہیرآباد۔23۔دسمبر(راست بذریعہ وہاٹس ایپ)محمد عبدالمتین جنرل سیکریٹری کانگریس پارٹی میناریٹی سیل ضلع سنگا ریڈی نے محمد عبدالحکمیم کے ہمراہ موضع بلال پور کا دورہ کرتے ہوئے سینئر کانگریس پارٹی قائد سریھر ریڈی کی قیام گاہ پہنچکر نومنتخب سرپنچ بلال پور اشوک اور کانگریس پارٹی سرپنچ امیدوار اشوک کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرنے والے مقامی کوہیر منڈل کانگریس پارٹی قائد سریدھر ریڈی کو شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور بطور سرپنچ کامیابی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.اس موقع پر موضع بلال پور سے وابستہ کانگریس پارٹی قائدین و کارکنان سمیت دیگر بھی موجود تھے.




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































