پولیس کمشنریٹ دفتر میں کرسمس تقریب کا انعقاد ۔
شانتی سنگم اور وائی ایم سی اے ورنگل کی جانب سے اہتمام ۔
ورنگل ۔/23ڈسمبر ( نامہ نگار)شانتی سنگم ورنگل اور وائی ایم سی اے نے مشترکہ طور پر پولیس کمشنر یٹ ہنمکنڈہ کے دفتر میں خوشی اور ہم آہنگی کے ماحول میں کرسمس تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس پروگرام میں خصوصی دعائیں اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی شامل تھی جو امن ، محبت اور خیر سگالی کی علامت تھی ۔ورنگل پولیس کمشنر سن پریت سنگھ نے کرسمس تقریب کا کیک کاٹا ۔اس تقریب میں ڈاکٹر انیس احمد صدیقی صدر شانتی سنگم ضلع ورنگل ،مسٹر فلپ لازارس سکریٹری وائی ایم سی اے ورنگل ،ڈاکٹر سنتوش سکریٹری پونییول باپٹسٹ چرچ قاضی پیٹ ،مسٹر درشن سنگھ ممبر تلنگانہ میناریٹی کمیشن ،پروفیسر مصطفی کاکتیہ یونیورسٹی ،محترمہ بھوانا ،موجود تھے ۔یہ جشن فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،اتحاد اور باہمی احترام کی عکاسی کرتا ہے ۔جس سے محکمہ پولیس اور کمیونٹی کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے ۔اس موقع پر دیگر پولیس عہدیدار بھی موجود تھے ۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































