ریاض اسلامک اسکول میں فوڈ فیسٹ پروگرام کا انعقاد
حیدرآباد:
ریاض اسلامک اسکول، مصطفیٰ نگر، فلک نما، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ایک رنگا رنگ فوڈ فیسٹ پروگرام کا انعقاد بروز پیر، 29 دسمبر 2025ء کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اسکول کیمپس میں کیا جا رہا ہے۔
اس پروگرام میں جناب محمد مبین صاحب (ایم ایل اے، بہادرپورہ) بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں جناب ڈاکٹر ریاض صاحب (چیئرمین، اسٹیٹ لائبریریز کارپوریشن)، جناب عبدالحَنّان صاحب (کارپوریٹر، نواب صاحب کنٹہ)، مسٹر اے۔ سیتھیاہ (سی آئی، فلک نما)، مسٹر خلیل پاشا (سی آئی، کلاپتھر)، مسز شائک حسیینہ (ایس آئی، فلک نما)، مسٹر قادر بن حسن (جی سیکریٹری، تلنگانہ کلاس فور ایمپلائز سنٹرل اسوسی ایشن) اور مسٹر سید قدیرالدین تحسین (سینئر جرنلسٹ) شامل ہیں۔
اس فوڈ فیسٹ کا مقصد طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا، تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی اور سماجی ماحول فراہم کرنا اور والدین و عوام کے ساتھ اسکول کے ربط کو مضبوط بنانا ہے۔
واضح رہے کہ ریاض اسلامک اسکول حکومتِ تلنگانہ سے تسلیم شدہ ادارہ ہے، جو دینی و عصری تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ اسکول کے بانی محمد صدیق احمد اور ڈائریکٹر محمد ریاض احمد نے عوام، سرپرستوں اور طلبہ سے اس پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































