نظام آباد میں عاقل حسامیؒ اسکالرشپ کے تحت جیکٹس کی تقسیم کا پروگرام
نظام آباد:
امارتِ ملتِ اسلامیہ کے زیرِ اہتمام عاقل حسامیؒ اسکالرشپ کے تحت جیکٹس کی تقسیم کا ایک اہم و باوقار پروگرام بدھ، 24 دسمبر 2025ء کو بعد نمازِ ظہر (دوپہر 2 بجے) ماشاءاللہ گیسٹ ہاؤس، بودھن روڈ، نظام آباد میں منعقد ہوگا۔
اس پروگرام کی صدارت امیرِ ملتِ اسلامیہ حضرت مولانا جعفر پاشاہ صاحب حسامی (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) فرمائیں گے۔ جبکہ محمد علی شبیر صاحب (مشیر حکومتِ تلنگانہ) اور بی مہیش کمار گوڑ گارو (صدر ٹی پی سی سی) بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
اس موقع پر حافظ لئق خان (نائب امیر، امارتِ اسلامیہ تلنگانہ ضلع نظام آباد) سمیت ممتاز علماء کرام، دانشوران، سماجی شخصیات اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے ذمہ دارانِ امارت موجود رہیں گے۔
منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد مستحق اور ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا، انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور سماجی فلاح کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔ عاقل حسامی اسکالرشپ کے ذریعہ طلبہ کی تعلیمی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے یہ خدمت انجام دی جا رہی ہے۔
عوامِ شہر، طلبہ، سرپرستوں اور اہلِ خیر کی بڑی تعداد کے اس پروگرام میں شرکت کی توقع ہے




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































