جماعت اسلامی ہندکرناٹک کے ریاستی سکریڑی جناب یوسف کنی نے
محمدیوسف رحیم بیدری کی مزاج پرسی کی
بیدر22 ڈسمبر(نامہ نگار)جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے ریاستی سکریڑی جناب محمدیوسف کنی نےکل اتوار کو اردو ودکنی زبان کے شاعروادیب، افسانچہ نگار جناب محمدیوسف رحیم بیدری رکن جماعت اسلامی ہند کی مزاج پرسی کرنے ان کی رہائش گاہ موقوعہ گولہ خانہ، پتال نگری،بیدر پہنچے۔ ا ن کے قلب کی سرجری سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ صحت کی موجودہ صورتحال دریافت کی۔جس کو تسلی بخش بتایاگیا۔ بعدازاں جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے اپنی تازہ ترین چارکتابیں دکنی (دکنی زبان کاشعری مجموعہ)، لے (رشید احمد رشید ؔ پر تحریریں)، واخا(افسانچے) اور صحادب (انٹرویوز، مضامین وغیرہ)پیش کیں۔ جنہیں شکریہ کے ساتھ جناب محمدیوسف کنی نے وصول کیں۔ اس موقع پر رکن شوریٰ JIHکرناٹک جناب محمدآصف الدین، امیرمقامی جناب محمد معظم، اور جناب محمدرفیق احمد گادگی سابق ناظم علاقہ JIHعلاقہ گلبرگہ موجودتھے




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































