ایس آئی او ظہیرآباد یونٹ کے انتخابات میں برادر فواد بخش بحثیت صدر اور برادر ارسلان یونٹ سیکریٹری منتخب
ظہیرآباد 22/ دسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (SIO) ظہیرآباد یونٹ میقات 2026ء کیلئے انتخابات منعقد ہوئے جس میں برادر فواد بخش کو بحیثیت صدر یونٹ ظہیرآباد منتخب کیا گیا جبکہ ان کی نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ داریوں کی تقسیم کے ضمن میں منعقدہ انتخابی عمل کے دوران برادر ارسلان کو متفقہ طور پر ایس آئی او ظہیرآباد یونٹ کا سکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ برادر مبین کو جوائنٹ سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی۔اسی طرح برادر سہیل کو آئی سی اے سکریٹری، برادر عدنان اور برادر مصعب کو بیت المال کی ذمہ داریاں دی گئیں۔تعلیمی سرگرمیوں کو مزید منظم کرنے کے لیے برادر لقمان کو کیمپس سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
یونٹ صدر فواد بخش نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم طلبہ کی تعلیمی، اخلاقی اور سماجی رہنمائی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی او ہمیشہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ نومنتخب عہدیداران کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے لیے علم، بصیرت اور حکمت عطا فرمائے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































