تلنگانہ الیکٹریسٹی ایمپلائز مسلم مائناریٹیز اسوسی ایشن، نرمل کی تشکیلِ جدید
نرمل، 21 ڈسمبر (ایم۔اے۔ وحید): نرمل ضلع مستقر پر تلنگانہ الیکٹریسٹی ایمپلائز مسلم مائناریٹیز اسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نرمل ضلع یونٹ کی تشکیلِ جدید عمل میں لائی گئی۔
اجلاس میں ریجنل صدر کے طور پر عظیم الدین، ریجنل سیکرٹری کے طور پر عبدالباری، ریجنل وائس پریزیڈنٹ نظیرالدین جبکہ خواجہ نصیرالدین کو خازن منتخب کیا گیا۔
اسی طرح بھینسہ ڈویژن کے لیے محمد باسط کو صدر، سید انوار کو سیکرٹری، کے۔بی۔ عمران کو ورکنگ پریزیڈنٹ، بی۔ باشاہ کو وائس پریزیڈنٹ اور محمد رفیع کو خازن منتخب کیا گیا۔
جبکہ نرمل ڈویژن میں ایم۔اے۔ نعیم کو صدر، محمد عبدالرشید کو سیکرٹری، سید جواد اور محمد سمیع کو وائس پریزیڈنٹس، یعقوب کو خازن اور صابر بن جابر کو ورکنگ پریزیڈنٹ منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں منتخب عہدیداروں نے تنظیمی استحکام، ملازمین کے مسائل کے حل اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































