ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#خبریں

تلنگانہ حکومت کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روانہ۔ عقیدت سے بھرپور محفل میںوزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی و وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین کے علاوہ دیگر موجود ۔۔۔

حیدرآباد -20-دسمبر
(چؤایس نیوز)
تلنگانہ حکومت نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، جامع طرزِ حکمرانی اور مذہبی روایات کے احترام کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاستِ تلنگانہ کے عوام کی جانب سے تاریخی اجمیر شریف درگاہ پر روایتی چادر پیش کی۔
یہ چادر معزز وزیرِ اعلیٰ تلنگانہ جناب اے۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں اور وزیرِ اقلیتی بہبود جناب محمد اظہرالدین کی رہنمائی و فعال ہم آہنگی کے تحت پیش کی گئی، جو اقلیتی فلاح و بہبود اور بین المذاہب اتحاد کے تئیں حکومت کے مستقل عزم کی عکاس ہے۔
اس موقع پر ایک سرکاری وفد کو اجمیر شریف روانہ کیا گیا، جس نے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے مزارِ اقدس پر چادر پیش کرتے ہوئے ریاستِ تلنگانہ کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود کی دعا کی۔
روایتی طریقہ کار کے تحت ٹی آئی ایم آر آئی ایس (TIMRIS) کے چیئرمین جناب محمد فہیم قریشی نے سالانہ چادر باضابطہ طور پر اجمیر شریف درگاہ روانہ کرنے کے لیے پیش کی۔ اس تقریب میں کئی سینئر قائدین اور نمائندوں نے شرکت کی، جن میں وزیر پی سرینواس ریڈی، سرکاری مشیران جناب محمد علی شبیر اور وی نریندر ریڈی، رکنِ پارلیمان بلرام نائک، مختلف ارکانِ اسمبلی، ٹمریز وایس چیئرمین فہیم قریشی، تلنگانہ حج کمیٹی کے چیئرمین مولانا غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ، وقف بورڈ کے چیئرمین عظمت اللہ حسینی، اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیئرمین عبیداللہ کوٹوال، اردو اکیڈمی کے چیئرمین طاہر بن حمدان، سکریٹری اقلیتی بہبود محکمہ بی۔ شفیع اللہ (آئی ایف ایس)، منیجنگ ڈائریکٹر کانتی ویسلے، وقف بورڈ کے سی ای او محمد اسداللہ، ٹی ایس ایچ سی کے اراکین مجیب الدین، لائق، منور، غوث پاشا اور دیگر نمایاں مسلم اقلیتی قائدین و سرکاری عہدیداران شامل تھے۔
تلنگانہ حکومت کا یہ اقدام اس کے سیکولر اقدار، مذہبی ہم آہنگی اور تمام مذاہب کے احترام کے غیر متزلزل عزم کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے، نیز ریاست میں اتحاد، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کی تجدید بھی ہے۔(چؤایس نیوز)

تلنگانہ حکومت کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ کے لئے چادر روانہ۔ عقیدت سے بھرپور محفل میںوزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی و وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین کے علاوہ دیگر موجود ۔۔۔

مومن روشن ضمیر نے حیدرآباد میں معزز

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے