تلنگانہ حکومت کی جانب سے خواجہ غریب نوازؒ کے 814ویں عرس مبارک کے موقع پرچادر کی روانگی۔حیدرآباد ۔/20ڈسمبر (نامہ نگار)
حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 814ویں عرس مبارک کے موقع پر، تلنگانہ چیف منسٹر اے۔ریونت ریڈی نے ریاستی حکومت کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ کے لئے عقیدت و احترام کے طور پر چادر روانہ کی۔ یہ درگاہ روحانیت، بھائی چارہ، محبت اور قومی یکجہتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ چادر کی رسم ادا کرنے کی تقریب ڈاکٹر بی۔آر۔امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزرا محمد اظہر الدین اور پونگولیٹی سرینواس ریڈی، سرکاری مشیران ویم نریندر ریڈی اور محمد شبیر علی، رکن پارلیمنٹ پوريكا بلرام نائک، متعدد اراکین اسمبلی، ٹی ایم آر ای ایس وائس چیئرمین فہیم قریشی، تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی چیئرمین حضرت سید شاہ غلام افضل بیابانی (خسرو پاشاہ)، وقف بورڈ چیئرمین عظمت اللہ حسینی، مائناریٹی فنانس کارپوریشن کے چیئرمین عبیداللہ کوتوال اور دیگر مسلم اقلیتی قائدین موجود تھے۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































