ورنگل ضلع وردھنہ پیٹ کے اَڈوپہ مہیش نے تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن سے ملاقات کی۔
ورنگل۔/20 ڈسمبر (نامہ نگار) کانگریس پارٹی کے تلنگانہ امور کی انچارج میناکشی نٹراجن سے ہفتہ کے روز حیدرآباد کے گاندھی بھون میں وردھنہ پیٹ اسمبلی حلقہ کے 14 ویں ڈویژن، این ٹی آر نگر سے تعلق رکھنے والے سوشیل میڈیا کے سابق ریاستی کوآرڈینیٹر اَڈوپہ مہیش نے ملاقات کی۔اس موقع پر مہیش نے بتایا کہ وہ گزشتہ 26 برسوں سے کانگریس پارٹی میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں، ہمیشہ کانگریس کے پروگراموں کو آگے بڑھایا۔ سابق بی آر ایس حکومت کے دور میں ان پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے اور بائنڈ اوور کیا گیا، لیکن انہوں نے پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔مہیش نے درخواست کی کہ پارٹی میں اپنی طویل خدمات کے اعتراف میں انہیں ریاستی سطح پر نامزد عہدہ دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، انچارج میناکشی نٹراجن نے ان کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کیا اور یقین دلایا کہ وہ پارٹی کے اعلیٰ قائدین سے بات کرکے انہیں ریاستی سطح پر نامزد عہدہ دلانے کی کوشش کریں گی۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































